ETV Bharat / state

Search Operation in Kulgam: کولگام میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری - کولگام تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک

کولگام کے مشی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اب تک دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔ Encounter in Kulgam Continue

کولگام میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری
کولگام میں چھٹے روز بھی سرچ آپریشن جاری
author img

By

Published : Jun 18, 2022, 9:16 AM IST

Updated : Jun 18, 2022, 9:26 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے مشی پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھٹے دن بھی محاصرہ اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ وہیں دو دن پہلے سیکورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ search operation continues at Mishipora area of Kulgam

اطلاعات کے مطابق دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بھی محاصرہ اور تلاشی کی کارروائی جاری رہے گی کیونکہ علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ مشی پورہ میں 13 جون کو شروع ہونے والے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے اب تک دو عسکریت پسند کو ہلاک کیا ہے۔ یہ دونوں عسکریت پسندوں کو جمعرات کے روز ہلاک کیا گیا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے بتایا کہ کولگام کے مشی پورہ انکاؤنٹر میں مارے گئے عسکریت پسند خاتون ٹیچر رجنی بالا کے قتل کے ملوث تھے۔

بتا دیں کہ فوج کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد فوج نے علاقہ میں تلاشی کارروائی شروع کی۔ اس دوران علاقہ سے گولیوں کی آواز بھی سنائی دی گئی۔ اطلاع کے مطابق علاقے میں مزید عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2022, 9:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.