ETV Bharat / state

آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے کولگام میں جائزہ میٹنگ - urdu news

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام ریاض احمد صوفی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت احمد نے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ ناگہانی آفات میں تباہ ہوئے املاک کا جائزہ لگا کر فوری ریلیف فراہم کریں۔

آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے کولگام میں جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Feb 27, 2021, 7:53 AM IST

جنوبی ضلع کولگام میں جمعہ کے دوز اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کی سربراہی میں جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی جس میں رواں سال میں تباہ کن نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔

دراصل میٹنگ میں ان افراد خانہ کے لئے معالی معاونت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور ان کے بینک اکاونٹس میں ریلیف کی رقم ڈالنے کا منصوبہ تیار کیا جاتا ہے۔

آفات سماوی سے نمٹنے کے لئے کولگام میں جائزہ میٹنگ

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ریاض احمد صوفی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شوکت احمد نے آفسران کو ہدایت دی کہ وہ ناگہانی آفات میں تباہ ہوئے املاک کا جائزہ لگا کر فوری ریلیف فراہم کیا کریں۔

میٹنگ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر جو کہ ڈزاسٹر مینجمنٹ کے چیرمین بھی ہے، نے تحصیلداروں کو ہدایت دی کہ وہ جب بھی ناگہانی آفت ہو، ایسے صورت حال پیدا ہو تو وہ ازخود ان جگہوں کا معائنہ کریں۔ میٹنگ میں ضلع کے تمام تحصیلداروں کے علاوہ محکمہ مال اور آر اینڈ بی کے آفسران موجود تھے۔
وضعہ رہے اس طرح کی میٹنگ ہر تین ماہ میں منعقد کی جاتی ہے جس میں آفات سماوی میں ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اور ان افراد خانہ کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ دیا جاتا ہے جو کسی بھی ناگہانی آفت میں بے گھر ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.