ETV Bharat / state

کولگام: قدرتی چشموں کی بازیابی اور مرمت کا کام شروع - چشموں کی بحالی

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قدرتی آبی وسائل خصوصاً چشموں کی عظمتِ رفتہ بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

کولگام: قدرتی چشموں کی بازیابی اور مرمت کا کام شروع

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 1:21 PM IST

وادیٔ کشمیر میں آبی ذخائر خصوصاً قدرتی چشموں کی کوئی کمی نہیں تاہم قدرتی آبی وسائل کو بروئے کار لانے اور ان کی عظمتِ رفتہ کو بحال کرنے کے لیے مرکزی سرکار و یو ٹی انتظامیہ کے تعاون سے محکمہ دیہی ترقی نے ضلع کولگام کے قدرتی آبی وسائل کو محفوظ کرنے اور ان کی عظمت رفتہ بحال کرنے کی پہل کی ہے۔

ضلع کولگام کے بلاک پہلو میں ’’پہل ناگ‘‘ نامی چشمے سے اس کی شروعات کی گئی ہے جسے عوامی حلقوں کے ساتھ ساتھ پنچایتی راج نمائندوں کی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

کولگام: قدرتی چشموں کی بازیابی اور مرمت کا کام شروع

محکمہ دیہی ترقی نے اس سال مرکزی سرکار کی معاونت والی اسکیموں کے تحت ضلع میں 205 چشموں کی نشاندہی کی ہے جن کو بحال کرنے کے علاوہ انہیں جاذبِ نظر بنایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کولگام: ویشو نالے کے اطراف میں ڈمپنگ سائٹ بنانے کے خلاف احتجاج

انتظامیہ کے افسران کے مطابق ایسے چشموں کی بحالی سے نہ صرف انہیں جاذب نظر بنایا جائے گا بلکہ ان چشموں کا پانی رہائشی علاقوں میں سپلائی کرنے کے علاوہ کھیتوں کی سینچائی کے لیے بھی استعمال میں لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ افسران کے مطابق چشموں کی مرمت کے بعد انہیں سیاحتی نقشے پر بھی لایا جائے گا جس سے روزگار کے وسائل بھی بڑھ جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.