ETV Bharat / state

رویندر رینہ کا مہلوک کارکان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت - صوفی یوسف

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے کا دورہ کرکے گزشتہ شب مارے گئے تین بھاجپا کارکنان کے گھر پہنچ کر لواحقین کے ساتھ تعذیت پرسی کی۔

رویندر رینہ کا مہلوک کارکان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 9:33 PM IST

رویندر رینہ نے جمعہ کو جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ کے وائی کے پورہ کا دورہ کیا جہاں وہ گزشتہ روز عسکریت پسندوں کے حملہ میں مارے گئے تین پارٹی ورکروں کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ ’’عسکریت پسند بوکھلا گئے ہیں اس لئے وہ ایسی بزدلانہ حرکت کرکے بے گناہ شہریوں کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’عسکریت پسندوں کی اس انسانیت سوز حرکت کو بخشا نہیں جائے گا اور جلد ہی انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔‘‘

رویندر رینہ کا مہلوک کارکان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت

رینہ نے مارے گئے کارکنان کو قوم پرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ’’خدمت خلق کے جذبے سے سرشار تھے، ان کی ہلاکت سے نہ صرف قوم بلکہ پارٹی کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ لہذا مصیبت کی اس گھڑی میں پارٹی لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔‘‘

انہوں نے پاکستان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کو برباد کرنے کے لئے پاکستان اپنے ناپاک منصوبے بنا رہا ہے جسے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘

رویندر رینہ کے ہمراہ قاضی گنڈ کے دورے پر پارٹی کے نائب ریاستی صدر صوفی یوسف اور کشمیر صوبہ کے پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر سمیت دیگر کئی لیڈران بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب عسکریت پسندوں نے قاضی گنڈ میں بی جے پی کے کارکنان پر حملہ کیا جس میں پارٹی کے تین کارکن ہلاک ہو گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.