ETV Bharat / state

Rally Organized in Kulgam ماحولیات کے تحفظ کے لئے کولگام میں ریلی

کولگام میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے ایک ریلی نکالی گئی، اس ریلی کے نکالنے کا مقصد لوگوں میں جی ٹوینٹی کے انعقاد اور ماحولیات کے تئیں واقف کرانا ہے۔

کولگام میں ریلی کا اہتمام
کولگام میں ریلی کا اہتمام
author img

By

Published : May 22, 2023, 9:00 AM IST

کولگام میں ریلی کا اہتمام

کولگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں مشن لائف کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک ریلی کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔کولگام محکمہ اربن لوکل باڈیز اور میونسیپل کونسل کولگام کے اشتراک سے مشن لائف کے تحت ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے حوالے سے اس ریلی کا اہتمام کیا گیا،اس ریلی میں محکمہ جنگلات ، پولیوشن کنٹرول بورڈ اور اسکولی طلباء نے شرکت کی، G20 اجلاس اور ماحولیات کو بچانے کے سلسلے میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

دراصل جموں و کشمیر کے دارلحکومت سرینگر میں عالمی سطح کا اجلاس جی 20 منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف اضلاع میں ایسے پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں تاکہ عام لوگوں کے G 20 کے حوالے سے بیداری پیداہو۔

میونسپل کمیٹی کے ایکزیکٹو آفیسر عرفان احمد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوے کہا کہ ضلع میں اس حوالے سے کئی بیداری ریلیاں کی گئی ہیں اور ضلع میں under mission life کے تحت یہ پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:G20 Meet in Kashmir جی ٹوینٹی کے پیش نظر اننت ناگ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

پروگرام میں کثیر تعداد میں طلبا وطلبات حصہ لے رہے ہیں،اور ماحولیات سے متعلق نعرہ بھی لگا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکولی بچوں کے مطابق اس طرح کے بیداری پروگرام منعقد کرنے سے فائدہ ہوتا ہے،لوگوں میں بیداری آتی ہے اور مجموعی طورپر اپنے مشن میں کامیابی سے ہمکنار ہونے کا موقع ملتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.