تفصیلات کے مطابق ویسو ٹرانسٹ کیمپ میں جو فلیٹ زیر تعمیر ہیں ان کی اعلیٰ حکام نے الاٹمنٹ کی ہے اور بعض کنبے خود ہی فلیٹوں پر قابض ہوئے ہیں جبکہ معاملہ یہ ہے کہ ایک ہی فلیٹ کی دو دو بار الاٹمنٹ کی گیا ہے جس کی وجہ سے یہ کنبے آپس میں لڑنے لگے۔
یہاں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کا کہنا ہے کہ 'بازآبادکاری پالیسی کوے پیش نظر حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور وہ کشمیری پنڈتوں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے آے دن یہ معاملے سامنے آرہا ہے۔
ڈی سی کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین نے ایک ٹیوٹ میں جانکاری دیتے ہوے لکھا ہے کہ 'ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کیا جا رہا ہے، جبکہ دو کنبوں کے جگھڑے کو حل کیا گیا ہے اور پولیس نے کیس درج کیا ہے۔ واضح رہے کہ الاٹمنٹ کی وجہ سے معاملہ کورٹ میں زیر سماعت ہے، جبکہ کئی بار کے جھگڑوں کی وجہ سے پولیس نے بھی کئی کیس درج کیے ہیں۔