ETV Bharat / state

Liqour Shop in South Kashmir: قاضی گنڈ میں شراب کی دکان کو منظوری دینے کے خلاف ہڑتال - قاضی گنڈ شراب کی دکان ہڑتال

گیٹ وے آف کشمیر کہلانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں پیر کے روز شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف احتجاجاً ہڑتال رہی۔ Qazigund Market Shuts over Liqour Shop

قاضی گنڈ میں شراب کی دکان کو منظوری دینے کے خلاف ہڑتال

author img

By

Published : May 29, 2023, 3:39 PM IST

قاضی گنڈ میں شراب کی دکان کو منظوری دینے کے خلاف ہڑتال

کولگام (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ قصبہ میں لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے شراب کا ٹھیکہ الاٹ کرنے کو منظوری دی ہے جس پر پیر کے روز قصبہ میں لوگوں نے احتجاجاً ہڑتال کی۔ قصبہ میں احتجاجاً دکانیں بند رہیں جب کہ ٹریفک کی نقل و حمل بھی کافی متاثر رہی۔ کسی بھی سیاسی، سماجی یا مذہبی تنظیم نے ہڑتال کی کال نہیں دی تھی، تاہم پیر کی صبح مقامی تاجرین نے از خود احتجاجاً دکانیں بند رکھ کر حکومت سے شراب کی دکان کو منظوری دیے جانے کے فیصلہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کر رہے لوگوں، دکانداروں نے حکومت سے فوری طور شراب کی دکان کھولے جانے کے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کے مذہبی جذبات کی قدر کرنے کی اپیل کی۔ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’ایک جانب حکومت منشیات مخالف مہم چھیڑ رہی ہے اور دوسری جانب شراب کے کاروبار کو فروغ دے رہی ہے، جو منشیات کے خلاف حکومتی دعووں کو غلط ثابت کر رہی ہے۔‘‘ لوگوں کا ماننا ہے کہ ’’اس طرح کھلے عام دکان پر شراب فروخت ہونے سے منشیات کو فروغ ملے گا، نوجوان نسل منشیات، شراب خوری کی جانب راغب ہوگی جس سے مجموعی طور معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

احتجاج کر رہے مقامی دکانداروں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ ’’شراب کی دکان اس طرح کھلے عام شروع کیے جانے سے اس کے منفی اثرات پورے علاقے پر مرتب ہوں گے۔ یہاں کے نوجوان پہلے ہی منشیات کے دلدل میں دھنس چکے ہیں اب اس طرح کھلے عام شراب کی دکان کو منظوری دینے سے منشیات کے فروغ کو گویا سرکاری طرح پر منظوری دی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے حکومت سے فوری طور شراب کی دکان شروع کیے جانے کی لائسنس کو رد کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: Protest Against Opening of Liquor Shop کپواڑہ میں شراب دکانوں کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.