ضلع کولگام میں واقع دمحال لوگوں نے محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری پر الزام عائد کیا ہے کہ متعلقہ محکمہ نے ہمارے گاؤں بنگواڈ بالہ کے لوگوں کو بی پی ایل زمرے میں نہیں رکھا ہے۔
ان کا یہ بھی الزام ہے کہ اس زمرے میں ان لوگوں کو رکھا گیا جن کے گھروں میں اچھی خاصی آمدنی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ہم لوگ بہت غریب ہیں۔ ہمارے پاس کوئی سرکاری ملازمت نہیں ہے۔ ہمارے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: کولگام: واسک چشمہ تباہی کے دہانے پر
سرکار دعوی کر رہی ہے کہ غریب لوگوں کو بی پی ایل زمرے کے اندر رکھنا ہے کیونکہ ایک غریب کو سستے دام میں راشن دستیاب ہوگا لیکن ضلع ہید کوارٹر سے 30 کلو میٹر دور واقع اس گاؤں کے لوگوں نے اپنی فریاد کرتے ہوئے کہا کہ 'ہماری گزارش موجودہ انتظامیہ سے ہے کہ ہم غریب لوگوں کو بی پی ایل زمرے میں رکھا جائے۔'