وفد نے بتایا کہ 'لاوے پورہ، احمد آباد اور مرگ بل یاری کھاہ علاقہ گذشتہ کئی دنوں سے گھپ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے کیونکہ علاقے میں بجلی ٹرانسفارمر خراب پڑے ہیں جس کی وجہ سے رمضان المبارک میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔'
وفد نے اس معاملے میں ڈی سی کولگام سے مداخلت کی اپیل کی، اس دوران انہوں نے ایک نجی بینک کے خلاف بھی احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ نجی بینک کے مینیجر کسی مقامی سابق ممبر اسمبلی عبدالمجید پڈر کے رشتے دار ہیں جس کی وجہ سے بینک منیجر کافی عرصے سے وہاں تعینات ہیں'۔