کولگام ضلع کے قاضی گنڈ قصبہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد امین بٹ نے میڈیا رپورٹس جس میں بٹ کی جانب سے اپنے رشتہ داروں کو فائده پہنچانے کا الزام عائد ہے، کی خبروں کو بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'منریگا میں ٹھیکیداری سسٹم نہیں ہے بلکہ جس کے پاس جاب کارڈ ہوتا ہے اسی کو کام فراہم کیا جاتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص جماعت نے میڈیا کا سہارا لے کر ان کی کرادار کشی کی ہے۔ لہذا میری گذارش ہے کہ معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے تاکہ حقائق سامنے آجائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص ان کو قصوروار ثابت کر دے تو وہ سیاست سے کنارہ کش ہو جائیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپوزیشن جماعت کے سینکڑوں ثبوت موجود ہیں لیکن میں انہیں فی الحال میڈیا میں نہیں لانا چاہتا ہوں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز محمد امین بٹ کو اپنے رشتہ داروں کو منریگا کے تحت فائدہ پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس کے بعد دیوسر کانسچونسی میں سیاست گرم نظر آرہی ہے۔