لاک ڈاؤن کے باوجود جنوبی کشمیر کے شیر آباد ترال میں ایک مقامی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پہنچے نمازیوں کے خلاف پولس کو اس وقت سخت قدم اٹھانا پڑا جب لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کے باوجود نمازی باہر نہیں آئے۔
لاک ڈاؤن کے دوران مسجد میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی ہے لیکن مقامی مسجد میں 70 سے زائر افراد نماز جمعہ ادا کرنے پہنچے، جس کی اطلاع پر ترال کے ایس ڈی پی او ڈاکٹر اعجاز ملک 180 بٹالین سی آر پی ایف کے درجنوں اہلکار کے ساتھ مسجد کے باہر پہنچے اور لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ اعلان کیا کہ تمام لوگ باہر آجائیں لیکن اس کے بعد لوگ تشدد پر اتر آئے اور پتھراؤ شروع کیا جسکے بعد حالات کشیدہ ہوے اور پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے ٹیر گیس کے گولے داغے جسکے بعد لوگ منتشر ہوگئے۔
ایس ڈی پی او ترال ڈاکٹر اعجاز ملک نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے وہاں سے چند افراد کو گرفتار بھی کیا ہے اور انکے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملہ کر لیا ہے۔