ETV Bharat / state

Police Vehicle Accident in Qazigund قاضی گنڈ میں پولیس گاڑی کا حادثہ، کئی پولیس اہلکار زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 24, 2023, 7:48 PM IST

Updated : Oct 24, 2023, 8:13 PM IST

قاضی گنڈ کوریگام علاقے میں منگل کی سہ پہر ایک پولیس گاڑی اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر سڑک پر پلٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

police-vehicle-met-with-an-accident-in-qazigund-many-injured
قاضی گنڈ میں پولیس گاڑی کا حادثہ، کئی پولیس اہلکار زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ کوریگام علاقے میں ایک پولیس گاڑی اس وقت حادثہ کا شکار ہوئی جب گاڑی سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق منگل کی سہ پہر پولیس کی ایک گاڑی قاضی گنڈ کے کوریگام علاقہ میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گاڑی سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔گاڑی میں سوار پانچ پولیس اہلکار اس حادثہ میں زخمی ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج و معالجہ کے لئے فوری طور پر قاضی گنڈ کے ایمرجنسی ہسپتال میں داخل کیا۔نازک حالت کو دیکھتے ہوئے دو زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا ،جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ زخمیوں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل مشتاق احمد، کانسٹیبل وسیم احمد، کانسٹیبل مرتضیٰ احمد، کانسٹیبل عامر سہیل اور اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ڈرائیور سجاد احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں نو افراد زخمی

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں اگست 2023 تک کُل 4,165 حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان سڑک حادثات میں 580 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہیں 5 ہزار 565 افراد زخمی ہوئے۔بتادیں کہ گزشتہ برس جموں و کشمیر میں 6,092 سڑک حادثات رونما ہوئے تھے۔ ان حادثات میں 805 افراد ہلاک جبکہ 8,ہزار372 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Oct 24, 2023, 8:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.