جسمانی نشو نما کو مضبوط اور نوجوانوں میں جانکاری پہنچانے کی غرض سے یہ پروگرام منعقد ہوا۔
پولیس لائنز کولگام سے سنگس روڈ پر دوڑ کا اہتمام عمل میں لایا گیا، ایس پی کولگام اور دیگر افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔
باقی اضلاع کی طرح جنوبی کشمیر کے کولگام میں پولیس کی جانب ایسے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں جس میں کھیل کود ودیگر کئی پروگرامز کئے جاتے ہیں اور آج بھی اسی کھڑی کے پیش نظر سیوک ایکشن پروگرام کے تحت رن فار یونٹی کی دوڑ کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس طلبا وطلبات نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں کامیاب طلبا میں نقدی انعامات سے نوازا گیا میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایس پی کولگام نے کہا کہ کولگام پولیس کی جانب سے ایسے ٹورنامنٹس کیے جائیں گے جس میں انسان کی نشو نما ہو۔