جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے یاری پورہ فرصل میں 'سی' زمرے کے ایک عسکیرت پسند، جس نے حال ہی میں عسکری صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی، کو گرفتار کیا۔
انہوں نے گرفتار شدہ کی شناخت شاکر احمد ساکن امام صاحب شوپیاں کے بطور کی ہے۔
یو این آئی