جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے علاقے توری گام سے آئے ہوئے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے آفس میں سرکاری راشن نہ ملنے پر مظاہرہ کیا۔
عوا م نے محکمے پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیمی نظام نے ہمیں چاول دینا بند کیا ہے، 2016 میں ہمارے علاقے میں ہی ایک سیل سینٹر قائم کیا گیا تھا جہاں سے ہمیں سرکاری راشن کم قیمت پر مل جاتے تھے۔
وہیں چند ماہ قبل محکمے کی طرف سے علاقے سے دو کلو میٹر دور دوسرا سیل سینٹر قائم کیا گیا، دور ہونے کے سبب ہمیں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ان کے گاؤں میں ہی سیل سینٹر قائم کیا جائے تاکہ انہیں اپنے علاقے میں ہی راشن مل سکے۔