کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے پارٹی کنونشن کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کنونشن میں پارٹی کے سینئر لیڈران محمد سرتاج مدنی، پارٹی کے ترجمان اعلیٰ محمد امین ڈار، یوتھ صدر وحید پرہ سمیت درجنوں کارکنان سمیت پارٹی محبین نے شرکت کی۔ کنونشن کے کارکنان سے پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط بنائے جانے پر زور دیا گیا۔ Peoples Democratic Party Convention Kulgam
کنونشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے سینئر لیڈر محمد سرتاج مدنی نے پارٹی کے بانی صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ’’مفتی محمد سعید نے ہمیشہ عوامی مفادات کو ترجیح دی اور اسی مشن کے تحت ہمیں بھی آگے کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’نوے کی دہائی میں معرض وجود میں میں بندوق کے دہشت کو مفتی محمد سعید نے ہی اپنی سیاسی بصیرت سے ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔‘‘
کنونشن کے حاشیہ پر سرتاج مدنی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے راہل گاندھی کی قیادت میں جاری ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘ کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا: ’’کانگرس پارٹی کی جانب سے جاری ’بھارت جوڑو یاترا‘ ایک انتہائی خوش آائند اقدام ہے۔‘‘ راجوری میں شہری ہلاکتوں کے حوالہ سے مدنی نے کہا: ’’کسی بھی معصوم انسان کا قتل پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘ PDP on Rajouri Killings
اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے پی ڈی پی لیڈر نے کہ: ’’جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ناگزیر ہے کیوں کہ لوگ طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہیں جن کا ازالہ عوامی حکومت کے وجود میں آنے سے ہی ممکن ہے۔‘‘ PDP on Assembly Election