ٹھیکداروں نے ضلع کے منی سکریٹریٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی رقومات کو جلد از جلد ریلیئر کیا جائے۔
ٹھیکداروں کے مطابق انہوں نے جو کام ابھی تک مکمل کیا ہے اسکی واجب الادا رقومات انہیں واگزار نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹھیکداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی معاونت والی اسکیموں کو مکمل کیا تاہم انکے پیسے ابھی تک بند پڑے ہیں انہوں نے سرکار اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ آفیسران اپیل کی ہے کہ ان کی رقومات کو ریلیئر کیا جائے، تاکہ انہیں مزید دقتوں کا سامنا کرنا پڑے۔