کولگام: جموں و کشمیر کے کولگام میں گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول اور نہرو یووا کیندر اننت ناگ کے اشتراک سے گزشتہ روز پنچ پران امرت کال یووا اتسو کے تحت نوجوانوں کو مختلف سطح پر اپنے ہُنر اور فن کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ کولگام کے ڈی سی ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے اس پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ جب کہ نہرو یووا کیندر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد خلیل میر کے علاوہ ڈی ڈی سی چیئرمن محمد افضل، میونسپل کونسل کے چیئرمن منیب زرگر اس موقع پر موجود رہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور انہیں آرٹ اور فنکاری میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کولگام کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر بلال محدین بٹ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے پڑھے لکھے نوجوانوں کی صلاحیت ابھر کے سامنے آتی ہے اور تعلیمی اداروں میں اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں کچھ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ اس پروگرام کے دوران طلبا و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کیے۔ مہمانان نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے طلبا کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی اور وہ آگے چل کر جموں و کشمیر و ملک کے نمائندگی بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: G 20 walkthon in kulgam: کولگام میں منعقدہ واکتھان میں سینکڑوں طلبہ کی شرکت
Nomad Family Rescued in Kulgam نالہ ویشو میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا