کولگام کے مین بازار میں ان کھلے اور گہرے گڑھوں کی وجہ سے کبھی بھی حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان کھلے گڑھوں سے جان و مال کے نقصان کا خطرہ ہے۔‘‘
اس ضمن میں مقامی باشندوں نے متعلقہ ایجنسی اور ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گڑھوں کی بھرپائی کا کام جلد مکمل کرکے عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔