ETV Bharat / state

Omar Abdullah on Gujarati conman : جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے، عمر عبداللہ - جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات

نیشنل کانفرنس نے نائب صدر عمرعبداللہ نے جموں و کشمیر حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کے آفس کو خوش کرنے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہ کہ ایک چنی ہوئی حکومت اور ٹھونسی ہوئی حکومت میں یہی فرق ہوتا ہے۔ جو حکومت لوگ ووٹوں کے ذریعے چنتی ہیں اُس کی ترجیح وزیرا عظم آفس کو نہیں بلکہ یہاں کے عوام کو خوش کرنا ہوتا ہے۔

Omar Abdullah
، عمر عبداللہ
author img

By

Published : Mar 18, 2023, 6:27 PM IST

جموں و کشمیر میں موجودہ حکومت لوگوں کیلئے نہیں بلکہ پی ایم او کو خوش کرنے کیلئے، عمر عبداللہ

کولگام :جموں و کشمیر انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے نہیں ہے بلکہ صرف پی ایم او آفس کو خوش کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ان کے پارٹی لیڈران نے انتظامیہ سے کسی بھی علاقہ میں سفر کرنے لے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تو انہیں یہ جواب دیا جاتا ہے کہ انتظامیہ کے پاس کوئی گاڑی یا سکیورٹی اہلکار میسر نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس ایک گجرات سے آئے ہوئے ایک ٹھگ کو انتظامیہ بہت سے مراعات دیتی اور انہیں ایک بلٹ پروف کار کے علاوہ ایک ایسکارٹ آگے اور دوسرا پیچھے، ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک کمرہ فراہم کیا گیا، اور وہ ہر شام افسران سے ملاقاتیں کرتے تھے۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر پولیس نے گجرات کے ایک ایسے ٹھگ کو گرفتار کر لیا جس نے خود کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دفتر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جتلا کر جموں کشمیر انتظامیہ سے پروٹوکول کے تحت سکیورٹی حاصل کی۔ علاوہ ازیں اُس نے کئی سیاحتی مقامات کی سیر و تفریح بھی کی۔ جموں و کشمیر پولیس نے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت گجرات کے رہائشی کرن بھائی پٹیل کے طور پر ہوئی ہے۔

عمر عبداللہ نے کولگام میں ایک عوامی جلسہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ اس حکومت سے بہت پریشان ہے اور اس حکومت سے کسی کو بھی فائدہ نہیں پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کی حکومت صرف پی ایم او آفس کو خوش کرنے میں مصروف ہے ناکہ عام لوگوں کو۔

مزید پڑھیں:Gujarat Conman Sent to Judicial Custody گجراتی ٹھگ عدالت میں پیش، جوڈیشل تحویل منظور

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کے سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انتخابات منعقد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کا سامنا کرنے سے ڈرتی ہے، اسی وجہ سے انتخابات نہیں کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئے ہے، تو انتخابات کرانے میں اب دیری کیوں؟

آسام میں دینی مدارس پر پابندی کے بارے میں عبداللہ نے کہا کہ کسی بھی مذہب پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آئین ہر مذہب کے ساتھ یکساں سلوک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دینی مدارس میں غریب بچون کو تعلیم دی جاری ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے آگر کوئی گیر قانونی سرگرمی نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.