اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ منزگام کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
تحصیلدار دمحال ہانجی پورہ نیاز احمد بٹ نے بحثیت مہمان خصوصی اس میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان کے ہمراہ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کے ضلع آفسر غلام حسن کے ساتھ ساتھ علاقے کی سرکردہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نورآباد پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ واری پورہ اور منزگام کے درمیان میں ہوا جس میں منزگام نے واری پورہ کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر نورآباد پریمیئر لیگ کو اپنے نام کرلیا۔