ضلع کولگام کی معروف غیر سرکاری تنظیم 'النور بہبود ٹرسٹ' نے کنڈ قاضی گنڈ میں ضرورت مند لوگوں میں کمبل اور کھانے پینے کی چیزیں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ٹرسٹ کے سیکریٹری پرویز احمد نے ٹرسٹ کا تعارف کراتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کے خدمت خلق کے کاموں سے استفادہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے ساتھ تقریباً 150 رضاکار جڑے ہیں جو ماہانہ ٹرسٹ کو مالی تعاؤن فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اس طرح کے ٹرسٹ قائم کریں تاکہ ضرورت مند افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ٹرسٹ کے چیئرمین نثار احمد کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کافی عرصہ سے کام کر رہا ہے، تاہم کورونا وائرس میں ٹرسٹ کے کام کاج میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے صاحب ثروت افراد کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی معاونت کے سلسلہ کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: سڑک سے برف نہ ہٹانے پر عوام برہم
ٹرسٹ کا قیام کئی سال قبل عمل میں لایا گیا ہے جس میں زیادہ تر اساتذہ صاحبان جڑے ہیں جو ماہانہ طور پر ٹرسٹ کو مالی تعاون فراہم کرتے ہیں۔