ETV Bharat / state

Nomad Family Rescued in Kulgam نالہ ویشو میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا - کولگام پولیس

پولیس، ایس ڈی آر ایف، اور محکمہ مال کی ٹیم کے مشترکہ ریسکیو آپریشن میں کولگام کے چمگنڈ علاقے میں دریائے ویشو میں پھنسے خانہ بدوش خاندان اور ان کے مویشیوں کو بچالیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 19, 2023, 11:19 AM IST

Updated : Apr 19, 2023, 5:01 PM IST

نالہ ویشو میں پھنسے خانہ بدوش اور مویشیوں کو بچا لیا گیا

کولگام: خراب موسم کے درمیان ضلع انتظامیہ کولگام نے ایک ریسکیو آپریشن کیا ہے اور ایک خانہ بدوش خاندان کو ان کے مویشیوں سمیت بچا لیا۔ یہ خانہ بندوش اپنے مویشیوں سمیت ضلع کولگام کے علاقے ویشو چمگنڈ ندی میں پھنسے ہوئے تھے۔ کولگام ضلع انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ کچھ خانہ بدوش اپنے مویشیوں کے ساتھ کولگام کے چمگنڈ علاقے میں مسلسل بارش کے بعد پانی کی سطح میں اچانک اضافہ کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔

پولیس، ایس ڈی آر ایف، پی آر آئی اور محکمہ مال کی ٹیم کے تعاون سے تیزی سے کام کرتے ہوئے مذکورہ علاقے میں ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 19 خانہ بدوشوں اور 100 سے زائد بھیڑ بکریوں کو چم گنڈ پل کے قریب دریائے ویشو سے نکال کر ان کی ضروری اشیا کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

دریں اثناء تحصیلدار پہلو شوکت حسین راتھر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تمام خانہ بدوش محفوظ ہیں، انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں راشن، بستر بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ وہیں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کولگام اور پولیس کی کاوشوں اور فوری کارروائی کی ستائش کی۔

دریں اثنا ایک خانہ بدوش نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کولگام انتظامیہ اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتظامیہ اور پولیس ہماری بر وقت مدد نہیں کرتی تو ہمارے لئے کافی مشکلات ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور نالے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
ادھر مقامی لوگوں نے بھی انتظامیہ اور پولیس کی اس بر وقت کارروائی کی سراہنا کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کولگام پولیس نے بتایا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے یت یتھور نالہ میں پانی کی سطح بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے ایک خانہ بدوش خاندان مویشیوں کے ساتھ وہاں پھنس گیا تھا، وہیں اطلاع موصول ہونے کے بعد کولگام پولیس نے خانہ بدوش خاندان اور ان کے مویشیوں کو بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں: Army Rescued Pregnant woman کپواڑہ کے برفانی علاقہ میں فوج کی بروقت مدد سے حاملہ خاتون کی جان بچی

Last Updated : Apr 19, 2023, 5:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.