ETV Bharat / state

New Vegitable Mandi کولگام میں نئی سبزی منڈی کا قیام - جموں و کشمیر خبر

کوگام میں کاشتکاروں کی سہولیات کے لیے متعلقہ محکمہ کی جانب سے 560 کروڑ کے پیکیج کا اعلان کیا گیا۔ اس کے تحت کولگام فروٹ منڈی میں تعمیراتی سرگرمیاں انجام دے کر نئی سبزی منڈی قام کی گئی ہے۔

نئی سبزی منڈی کا قیام
نئی سبزی منڈی کا قیام
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 12:58 PM IST

نئی سبزی منڈی کا قیام

کولگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں محکمہ ہارٹیکلچر مارکیٹنگ اینڈ پلاننگ و ضلع انتظامیہ کولگام کی جانب سے نئی سبزی منڈی کا قیام عمل میں آیا ہے۔ مذکورہ محکموں کی جانب سے میوہ فروشوں اور سبزی فروشوں کے لیے ضلع میں نئے سرے سے تعمیراتی سر گرمیاں انجام دے کر نئی سبزی منڈی قائم کی گئی ہے تاکہ سبزی فروش بیوپاریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اب سبزی فروش کاروباری پورے سال فروٹ منڈی میں اپنے میوے اور سبزی کو فروخت کرسکتے ہیں۔ اس دوران فروٹ گرورس نے سرکار کی طرف سے اعلان کردہ 560 کروڑ کے پیکج کا بھی خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہ سرکا بہت کوشش کررہی ہے کہ زمینی سطح پر زراعت کے شعبے مضبوط کرکے اسے فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پپکج سے نہ صرف ترقی ہوگی بلکہ زراعت سے وابستہ کئی کسان مستفید ہوں گے۔ کسانوں نے امید ظاہر کی کہ فروٹ منڈی میں مزید تعمیراتی کام کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Silent Protest In Fruit mandi ۔فروٹ منڈی پر کام شروع نہ ہونے پر عوام کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اس اعلان سے سبزی فروشوں اور میوہ فروشوں کو سہولت ملے گی، کیونکہ اس سے قبل انہیں فروٹ منڈی میں جگہ کی عدم دستیابی اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی ٹھوس قدم نہ اٹھانے کے سبب مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، تاہم اب اس اعلان سے انہیں راحت ملے گی اور اپنے اپنی سبزی اور میووں کو با آسانی فروخت کرسکیں گے۔ انہوں نے کاشکارں کی سہولیات کے لیے حکومت جانب سے کئے گئے اس اعلان پر شکریہ اداکیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.