بی جے پی کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ 'جہاں فرانس، اسرائیل اور یورپ میں مسلمانوں کی آزادی خطرے میں ہے وہیں بھارت میں کسی کی بھی مذہبی آزادی خطرے میں نہیں ہے۔
شاہنواز حسین نے جموں و کشمیر کے بونہ گام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ بی جے پی کے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'دنیا میں انڈونیشیا کے بعد سب سے بڑی مسلم آبادی پاکستان یا بنگلہ دیش میں نہیں بلکہ بھارت میں رہتی ہے۔
شاہنواز نے کہا کہ بھارت کے مسلمانوں کے لیے بھارت سے اچھا ملک اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا'۔
یہ بھی پڑھیں:
'بی جے پی کے نئے کشمیر سے پرانا کشمیر بہتر تھا'
بی جے پی کے قومی ترجمان نے کہا کہ جو ایک کشمیری کے دل میں ہے وہ ہمارے دل میں بھی ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم ریاست کا درجہ نہیں دیں گے لیکن اس وقت نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دوسری جماعتوں نے گپکار گینگ بنا لی ہے'۔
شاہنواز نے مزید کہا کہ 'یہ ہمیں طاقتور مانتے ہیں تبھی تو گینگ بنا لی ہے۔ اگر وہ ہمیں طاقتور نہیں مانتے تو الگ الگ انتخابات لڑتے۔ سب سے بڑا قبول نامہ یہ ہے کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کو اکیلے ہرا نہیں سکتے'۔