ETV Bharat / state

Muslims Perform Pandit woman’s Last Rites: کولگام میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی - جنوبی کشمیر

وادی کشمیر کی صدیوں پرانی مذہبی رواداری Kashmir Religious Harmony اور آپسی ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں مسلمانوں نے ایک مقامی پنڈت خاتون کی آخری رسومات Muslims Perform Pandit woman’s Last Rites ادا کیں۔

کولگام میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 4:37 PM IST

جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع کولگام میں وادی کشمیر کی صدیوں پرانی مذہبی رواداری کا مظاہرہ Kashmir Religious Harmony اس وقت دیکھنے کو ملا جب ضلع کے بیگام علاقے میں سینکڑوں مسلمان جمع ہوئے اور ایک مقامی پنڈت خاتون کی آخری رسومات Muslims Perform Pandit Woman’s Last Rites ادا کیں۔

کولگام میں پنڈت خاتون کی آخری رسومات مسلمانوں نے ادا کی

ضلع کولگام کے بیگام علاقے میں 80سالہ لاجونتی دیوی ان چند ہجرت نہ کرنے والے کشمیری پنڈتوں Non Migrant Kashmiri Pandit میں شامل ہیں جنہوں نے 90کے اوائل میں کشمیر سے جموں و دیگر ریاستوں میں ہجرت کے بجائے کشمیر میں ہی رہائش اختیار کرنے کو ترجیح دی۔

لاجونتی دیوی کے انتقال کی خبر موصول ہوتے ہی علاقے کے سینکڑوں مرد و زن انکی رہائش گاہ پر جمع ہوئے اور ان کی آخری رسومات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہوں نے مذہبی و انسانی فریضے اور صدیوں پرانی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے لاجنوتی دیوی کی آخری رسومات ادا کیں۔

مزید پڑھیں؛ پہلگام: سیاح ہندو خاتون کی آخری رسومات میں مقامی مسلمانوں کا تعاون

فوت ہوئی معمر خاتون کے لواحقین نے مقامی مسلم برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر خصوصا ضلع کولگام نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی مثال قائم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے مسلم اور پنڈت برادری ہمیشہ سے مل جل کر رہتے آئے ہیں اور ایک دوسری کی خوشوں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اس موقع پر مقامی مسلمانوں نے ہجرت کر چکے دیگر کشمیری پنڈتوں Migrant Kashmiri Panditsکو واپس وطن لوٹنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.