ETV Bharat / state

Missing soldier traced: لاپتہ فوجی اہلکار زندہ باز یاب، اے ڈی جی پی - لاپتہ فوجی اہلکار بازیاب

31 جولائی کو آف ڈیوٹی فوجی اہلکار جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں لاپتہ ہو گیا تھا۔

ا
ا
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 11:41 AM IST

لاپتہ فوجی اہلکار زندہ باز یاب، اے ڈی جی پی

کولگام (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پرنہال گاؤں میں پانچ روز قبل لاپتہ ہوئے فوجی اہلکار کو جمعرات کی شام زندہ باز یاب کر لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر رینج، وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ’’کولگام پولیس نے لاپتہ فوجی اہلکار کو باز یاب کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد فوجی اہلکار سے پوچھ تاچھ شروع کی جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ کولگام کے پرنہال علاقے میں پانچ روز قبل ایک فوجی اہلکار اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جس کے بعد اس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ملی ٹینٹوں نے فوجی اہلکار کا اغوا کیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ فوجی اہلکار کو کس حالت میں باز یاب کیا گیا۔ اور پولیس نے بھی اس ضمن میں کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔

ادھر، فوجی اہلکار کے بازیاب کیے جانے کی خبر موصول ہوتے ہی پرنہال علاقے میں فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے مٹھائیاں تقسیم کی۔ فوجی اہلکار کے اہل خانہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس، ضلع انتظامیہ اور فوجی دستوں کی ستائش کی۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوجی اہلکار کی والدہ نے کہا: ’’میں کافی خوش ہوں، میری خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں، میں ایل جی انتظامیہ سمیت دیگر سبھی سیکورٹی ایجنسیز کی شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے فرزند کو زندہ سلامت بازیاب کر لیا۔‘‘

مزید پڑھیں: Search Operation کولگام میں فوجی اہلکار مبینہ طور پر اغوا، سرچ آپریشن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.