ETV Bharat / state

URS Syed simnani in Kulgam: کولگام میں سید سمنانیؒ کا عرس پاک

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 3:41 PM IST

ضلع کولگام میں حضرت میر سید حُسین سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس پاک کے موقع پر درود و اذکار، نعت و مناجات اور وعظ و تبلیغ کی محافل کے ساتھ ساتھ شب خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ وہیں زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ Mir Syed simnani URS observed with Religious Fervor

کولگام میں سید سمنانیؒ کا عرس پاک
کولگام میں سید سمنانیؒ کا عرس پاک

کولگام: جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کی معروف زیارتگاہ حضرت میر سید حُسین سمنانی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس پاک انتہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا گیا۔ عرس پاک پر دور درواز علاقوں سے آئے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آستان عالیہ میر سید حُسین سمنانی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ پر درود و اذکار، نعت و مناجات اور وعظ و تبلیغ کی محافل کے ساتھ ساتھ شب خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا۔Mir Syed simnani URS

کولگام میں سید سمنانیؒ کا عرس پاک

شب خوانی کے بعد آستان عالیہ پر نماز فجر کے موقع پر تبرکات کی نشاندہی بھی کی گئی۔ اس موقع پر ضلع کولگام سمیت دیگر اضلاع سے آئے عقیدت مند تبرکات سے فیضیاب ہوئے وہیں اس موقع پر اپنے اور اہل و عیال کے لیے خصوصی دعاؤں کے علاوہ وادی کشمیر میں امن و استحکام کے لیے بھی دعائیں مانگیں۔ منتظمین کے مطابق آنے والے جمعہ کو پھر سے تبرکات کی نشاندہی کی جائے گی۔Kulgam Urs of Mir Syed simnani

آستان عالیہ پر اوقاف کمیٹی کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے وہیں اس موقع پر دود دراز علاقوں سے آنے والے زائرین کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.