وزیر مملکت برائے قبائلی امور رینوکا سنگھ نے کولگام کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔ رینوکا سنگھ نے آج ضلع کولگام کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے منی اسٹیڈیم میں مختلف کھیلوں کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کھیلوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔
وہیں انہوں نے کولگام میں قبائلی امور سے متعلق کئی وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر: میٹرو ریل سروس کی تعمیر محض ایک اعلان
انہوں نے ایکلویا 'Eklavya' ماڈل اسکول کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر مملکت نے سیب کے باغ اور چولگام میں کئی محکموں کی جانب سے قائم اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔