صوبہ کشمیر کے ضلع کولگام میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے عسکریت پسند کے معاون کو گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
کولگام پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ملزم ظہور احمد بٹ، ساکنہ ہٹی پورہ کولگام عسکری تنظیم لشکر طیبہ کا معاون تھا اور عسکریت پسندوں کو رہائش اور اسلحہ کی نقل و حمل میں مدد کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ 'اس کے قبضے سے ایک چینی پستول، ایک چینی گرینیڈ، 28 راؤنڈ کے ساتھ دو اے کے میگزین اور ایک جرمن کمپاس بھی برآمد کیا گیا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
جموں و کشمیر میں موسم کی تازہ صورتحال
وہیں اس معاملے میں پولیس نے ملزم کے خلاف کیس درج کیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
کولگام کے ہٹی پورہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس طرح کی تلاشی کارروائیاں مُسلسل جاری ہیں۔ وہیں گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ضلع ترال میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنا کر گرینیڈ داغا جو نشانے پر نہیں لگا اور سڑک پر زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔