یہ میٹنگ ضلع کولگام کے ڈاک بنگلو میں جنرل انتظامیہ سیکریٹری فاروق احمد لون کی صدارت میں ہوئی۔جس میں مختلف ضلعی افسران شریک تھے۔
میٹنگ میں مختلف محکموں میں مرکزی سرکار کی اسکیمز کو لاگو کرنے اور عوام تک پہنچانے کے لیے محکمہ کو ہدایات دی گئی۔
انہوں نے تمام محکموں سے گزارش کی کہ معاملات کو جلد از جلد حل کریں۔
جنرل سیکریٹری نے نو تعمیر شدہ عمارتوں کو جلد از جلد عوام کے نام وقف کی ہدایت دی۔
اس میٹنگ میں کولگام ضلع کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شمیم احمد وانی کے علاوہ ضلع کے تمام آفسران موجود تھے۔