ETV Bharat / state

Counterfeit Currency کولگام میں ایک شخص سے نقلی کرنسی برآمد

پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نقلی کرنسی بر آمد کی ہے۔ گرفتار شص کی شناخت خورشید احمد نائیک ساکن واری پورہ کنڈ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

man-carrying-counterfeit-currency-notes-held-in-kulgam

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:05 PM IST

پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نقلی کرنسی بر آمد کی ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میر بازار پولیس چوکی کی پولیس پارٹی نے منی گام کراسنگ پر شاہراہ کے قریب ناکہ لگایا۔ انہوں نے کہا کہ چیکنگ کے دوران جب ایک مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کی تحویل سے 5 سو روپیے کے37 نقلی نوٹ بر آمد کئے گئے۔پولیس ترجمان نے کہا کہ اس شخص کو گرفتار کیا گیا اور پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں اس کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا۔گرفتار شدہ شخص کی شناخت خورشید احمد نائیک ساکن واری پورہ کنڈ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

man-carrying-counterfeit-currency-notes-held-in-kulgam
کولگام میں ایک شخص سے نقلی کرنسی برآمد

مزید پڑھیں:Narco-Terror Module Busted پونچھ میں 7 کلو ہیروئن، نقدی 2 کروڑ روپیہ اور اسلحہ برآمد، پولیس

واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے پونچھ میں سکیورٹی فورسز نے رہائشی مکان کی تلاشی کے دوران سات کلو ہیروئن، دو کروڑ روپیہ نقدی اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے اوڑی میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران چار منشات فروشوں سے ایک کلو سے زیادہ براؤن شوگر اور 25 لاکھ روپے نقدی برآمد کیے تھے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی بارہمولہ امود اشوک ناگپورے نے کہا کہ پاکستان میں مقیم ہینڈلرز اسمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر میں منشیات پہنچا رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.