ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر لائسنس منسوخ - grain shope license suspend

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک راشن کی دوکان پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ امور صارفین کی جانب سے دوکان کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورضی کرنے پر لائسنس منسوخ

author img

By

Published : Mar 25, 2020, 7:17 PM IST

دراصل راشن تقسیم کرنے والے کی دوکان پر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ کسی نے اس ہجوم کی فوٹو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈال دی۔ اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نُمائندے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ اس کے بعد قلیل وقت میں مقامی پولیس اسٹیشن ایس ایچ او دیوندر سنگھ کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور سیل سنٹر کو بند کیا۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورضی کرنے پر لائسنس منسوخ
لاک ڈاؤن کی خلاف ورضی کرنے پر لائسنس منسوخ

ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ نے دُکان کا لائسنس منسوخ کر دیا۔ ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا کہ 'شکیل رحمان جو محکمہ امور صارفین کی جانب سے لگائے گئے سیل سنٹر علاقے میں چلا ریا تھا اس کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'شکیل نے اپنی دوکان پر ضرورت سے زیادہ لوگوں کو جمع کر لیا'۔ انہوں نے کہا کہ 'شکیل نے کورونا ائرس کے پیش نظر سرکاری حکم نامے کے خلاف دوکان پر درجنوں افراد کو جمع کیا۔'

انہوں نے آی ٹی بھارت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ ایسے مسئلے کو ضلع انتظامیہ کو آگاہ کرتے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کشمنر نے کہا 'اس طرح 2016 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 12 ایف سی ایس اور سی اے کے پیش نظر فوری طور پر معطلی کے تحت رکھا گیا ہے۔' انہوں نے علاقے میں تقسیم کے متبادل انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.