محکمہ اریگیشن کولگام Irrigation Department Kulgam کی جانب سے گرمتو کنال پر کام تیزی سے جارہی ہے دراصل 2019 میں تباہ کُن سیلاب کی وجہ سے نالے کے آس پاس درجنوں رہاشی بستوں کو نقصان پہنچا تھا۔ محکمہ کی جانب سے نالے کے دونوں جانب لاینگ وال بانڈ بنائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی کسانوں کے علاوہ نالے کے آس پاس رہائش پزیر لوگ محکمہ کے کام کاج سے بہت خوش ہیں۔
محکمہ کے جانب سے نالے پر رہائش پزیر بستیاں جن میں ہانگر، ارہ، نیلو، اڈورہ، کھی جوگی پورہ ، پاری ون، سہہ پورہ، سامنو، فیری پورہ کے علاوہ مختلف علاقوں کے لوگوں نے گورنر انتظامیہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ اریگیشن کا شکریہ ادا کیا۔
محکمہ کے افسر نے کہا کہ ضلع میں مختلف ترقیاتی کاموں پر کام کاج جاری ہے، گرمتو کنال کے مقامی کسانوں کی بنجر زمین میں سینچائی ہوگئی ہے، 13 کروڑ کے اس پُروجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقامی لوگوں بھی مطمئن ہیں۔