ETV Bharat / state

کولگام : مشتبہ حالت میں ہلاک خاتون کی تدفین، مقامی خواتین کا احتجاج

اہل خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔ خاتوں کو سُپرد خاک کرنے کے بعد علاقے کی عورتوں نے احتجاج کیا اور قصور واروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔

خاتون کی مبینہ خودکشی کے بعد لواحقین کا احتجاج

author img

By

Published : Apr 11, 2021, 6:02 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مومن آباد میں گذشتہ روز ایک خاتون کی مبینہ خود کشی کے بعد آج اس کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ لواحقین نے لاش کو خاتون کے آبائی علاقے چہلن، کولگام لایا، جہاں اسے سپرد خاک کیا گیا۔

خاتون کی مبینہ خودکشی کے بعد لواحقین کا احتجاج

اس دوران لواحقین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ خاتون کا قتل کیا گیا ہے۔ خاتوں کو سُپرد خاک کرنے کے بعد علاقے کی عورتوں نے احتجاج کیا اور قصور واروں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی۔

اہل خانہ کے مطابق جب وہ اننت ناگ پہنچے تو وہاں پہلے سے ہی مکان میں آگ لگی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آگ لگانے کے الظام میں خاتوں کے بھائی اور دو لڑکوں کو پولیس کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بڈگام: نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

ہلاک شدہ خاتون کی بہن فریدہ نے کہا 'میری بہن کو قتل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعہ میرے بھائی کو حراست میں لیا گیا۔'' انہوں نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.