ETV Bharat / state

کولگام: محکمہ کی جانب سے فراہم اسپورٹس کٹس ناقص

author img

By

Published : Oct 9, 2020, 1:42 PM IST

مقامی کھلاڑیوں نے محکمہ میں گڑبڑی کا الزام لگایا ہے، دیہی ترقیات کے ڈائرکٹر نے ناقص سامان کو واپس لینے کی بات کہی ہے۔

useless
useless

کشمیر کے کولگام میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران مختلف پنچایتوں میں فراہم کئے گئے اسپارٹس کٹس کو مقامی نوجوانوں نے ناقص قرار دیتے ہوئے اس میں ایک بڑی گڑبڑی کا انکشاف کیا ہے۔ مقامی نوجوان کا الزام ہے کہ اس میں شامل کھیل سارا سامان بلکل ناقص ہے، جس سے کھیلا نہیں جا سکتا۔

کولگام: نوجوانوں کو محکمہ کی جانب سے فراہم اسپورٹس کیٹس ناقص

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بیک ٹوولیج کے دوران ہر پنچایت میں نوجوانوں کو مفت کھیل کود کا سامان دیا گیا ہے۔ اس دوران کولگام کی تمام پنچایتوں میں کھلاڑیوں کو فراہم اسپورٹس کیٹس کے ناقص ہونے پر نوجوانوں نے اپنی ناراضگی ظاہر کی۔

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ 20 ہزار کا یہ کیٹ بتایا جا رہا ہے جبکہ اس کا استعمال کھیلنے میں نہیں کیا جا سکتا اور یہ بازار میں محض تین ہزار روپئے میں مل جاتا ہے۔ نوجوانوں نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقیات میں بڑا گھوٹالہ ہوا ہے، جس کے باعث اس طرح کا ناقص سامان ہمیں دیا گیا ہے۔ لوگوں نے اس کیٹ کے بجائے دوسرے بہتر کیٹ کا مطالبہ کیا ہے اور معاملے کے متعلق جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

محکمہ دیہی ترقیات کے ڈائرکٹر قاضی سرور نے ساز و سامان میں خرد برد کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سامان سرکاری پورٹل کے ذریعہ خریدا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا میں نے محکمہ کو ہدایت دی ہے کہ اگر کسی جگہ سامان کی خرابی یا غیر معیاری شکایت ہے تو اس کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.