ETV Bharat / state

کولگام: کئی مقامات پر گندگی کے ڈھیر

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کولگام میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مقامی آبادی مشکلات سے دوچار

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 6:57 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے پیش نظر صفائی ستھرائی پر کافی زور دیا جا رہا ہے، تاہم جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں اس حوالے سے انتظامیہ خصوصا میونسپل کمیٹی غیر سنجیدہ نظر آ رہی ہے۔

کولگام کی سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے معلوم ہوتا ہے کہ میونسپل کمیٹی کولگام سڑکوں اور گلی کوچوں کو ہی کوڑے دان کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

کولگام میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، مقامی آبادی مشکلات سے دوچار

مقامی آبادی نے میونسپل کمیٹی کولگام سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے انتظامیہ کی صفائی ستھرائی کے تئیں غیر سنجیدگی واضح طور پر عیاں ہو جاتی ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گندگی کے ڈھیر سے جہاں بدبو سے آس پڑوس کی آبادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے وہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھنے اور دیگر وبائی امراض کے پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں اور گلی کوچوں کے کنارے جمع گندگی کے ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکے ہیں جس سے بچے اور بزرگ افراد سڑک پار کرنے میں ڈر محسوس کرتے ہیں۔

مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی مرتبہ مقامی میونسپلٹی سمیت ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تاہم انکے مطابق اعلیٰ افسران صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.