ETV Bharat / state

کولگام: ویشو نالے کے اطراف میں ڈمپنگ سائٹ بنانے کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ محکمہ نے انہیں کئی بار یقین دہانی کرائی کہ ڈمپنگ سائٹ کی دیوار بندی کی جائے گی لیکن ابھی تک نہیں کی گئی۔

ڈمپنگ سایٹ
ڈمپنگ سایٹ
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں درجنوں گاوں سے آئے مقامی لوگوں نے لیرو کے مقام پر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ میونسیپل کمیٹی کی جانب سے ویشو نالے کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے 'گندگی کی وجہ سے نالے کا پانی آلودہ ہو چکا ہے اور آوارہ کتوں کا بھی بھرمار رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

ڈمپنگ سائٹ بنانے کے خلاف احتجاج

مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ محکمہ نے ہمیں کئی بار یقین دہانی کرائی کہ ڈمپنگ سائٹ کی دیوار بندی کی جائے گی لیکن ابھی تک نہیں کی گئی۔

عوام نے انتظامیہ سے گذارش کی ہے کہ ڈمپنگ سائٹ پر موجود کوڑے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹھکانے لگایا جائے اور ڈمپنگ سائٹ کے ارد گرد دیوار کھڑی کی جائے۔

وہیں میونسیپل کمیٹی کے چیئرمین منیب زرگر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو فون پر بتایا 'سول ویسٹ منیجمنٹ کے تحت جلد ہی کوڑے کو ٹھکانے لگانے اور دیوار بندی کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.