زبیر احمد گنائی ولد عبدالرحمان گنائی ساکنہ سبحان پورہ کولگام کو گرفتار کیا۔ جس کی تحویل سے 12 اے کے راؤنڈ، 3 موبائل ہینڈ سیٹس اور ایک گاڑی (ماروتی 800) برآمد کی۔ جس کا رجسٹریشن نمبر جے کے 03 بی 0473 ہے۔
ایس ایس پی کولگام گوریندر پال سنگھ نے بتایا کہ 'ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم ڈسٹرکٹ کولگام میں تحریک لبیک شدت پسندوں کی معاونت میں ملوث ہے۔ وہ لشکر طیبہ کے شدت پسندوں کو بھی پناہ دے رہا تھا۔'
تفتیش کے مطابق ملزم گذشتہ ایک برس سے زیادہ عرصہ سے کام کر رہا تھا۔ اس ضمن میں یو اے پی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔