منشیات فروشی کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کولگام پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کنڈ کے سب انسپکٹر محمد حسین کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کرلو کنڈ کے مقام پر ناکہ کے دوران ایک شخص کو مشکوک حالت میں پایا۔
جوہنی پولیس نے نوجوان کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم نوجوان پر فوری طور پر قابو پا کر اس کے قبضے سے پلاسٹک کے تھیلے میں چھپایا ہوا فکی جس کا وزن ساڑھے تین کلو ہے بر آمد کیا گیا ۔
پولیس نے منشیات فروش غلام حسن بٹ ولد غلام احمد بٹ ساکنہ کرلو کنڈ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ کنڈ میں ایف آئی آر نمبر 58/2020 انڈر / 8/15 این ڈی پی ایس ایکٹ درج کیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔
پولیس نے لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے آس پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ سماج میں پھیلے ناسور کا قلع قمع کیا جائے۔