ضلع کولگام کے میر بازار علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے تین مقامی نوجوانوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس بیان کے مطابق ایک مخصوص اطلاع کے بعد پر فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے کولگام کے ملہ بازار اور میر بازار کے نزدیک ناکہ بندی کرکے ایک آلٹو گاڑی اور ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی۔
-
Kulgam Police arrested 03 Terrorists' associates of proscribed terrorist outfit (LET) & recovered Arm's & Ammunitions.FIR NO.243/2021 under relevant sections of law stands registered at PS Qazigund & investigation taken up.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DigSkr@DrGVSundeep_IPS pic.twitter.com/SP0TOaREkM
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) October 1, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Kulgam Police arrested 03 Terrorists' associates of proscribed terrorist outfit (LET) & recovered Arm's & Ammunitions.FIR NO.243/2021 under relevant sections of law stands registered at PS Qazigund & investigation taken up.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DigSkr@DrGVSundeep_IPS pic.twitter.com/SP0TOaREkM
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) October 1, 2021Kulgam Police arrested 03 Terrorists' associates of proscribed terrorist outfit (LET) & recovered Arm's & Ammunitions.FIR NO.243/2021 under relevant sections of law stands registered at PS Qazigund & investigation taken up.@JmuKmrPolice@KashmirPolice@DigSkr@DrGVSundeep_IPS pic.twitter.com/SP0TOaREkM
— District Police Kulgam: official (@policekulgam) October 1, 2021
کولگام پولیس کے مطابق تلاشی کارروائی کے دوران AK47 رائفل، 1 اے کے میگزین، 4 گرینیڈ، 4 ڈیٹونیٹر، 1 بارودی سرنگ، پستول کی 30گولیاں اور تار بر آمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں انہیں گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ہند ۔ پاک سرحد کے قریب کافی مقدار میں ہیروئن ضبط
پولیس نے گرفتار کیے گئے نوجوانوں کی شناخت عبید مشتاق ولد مشتاق احمد میر، عادل جمال بٹ ولد محمد جمال بٹ اور دانش رسول بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکنان ڈاڈ سرہ، ترال کے طور پر کی ہے۔
اس ضمن میں کولگام پولیس نے قاضی گنڈ پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر 243/2021درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
کولگام پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار کیے گئے نوجوان ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کے اعانت کار ہیں۔