ETV Bharat / state

Auqaf President Arrested جنوبی کشمیر میں اوقاف صدر گرفتار

جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں ایک مقامی اوقاف صدر اور سیاسی کارکن کو گرفتار کر لیا۔Political Activist Arrested in Qazigund

:جنوبی کشمیر میں اوقاف صدر گرفتار
:جنوبی کشمیر میں اوقاف صدر گرفتار
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:53 AM IST

Updated : Sep 23, 2022, 11:12 AM IST

کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے قاضی گنڈ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے مقامی اوقاف صدر کے گھر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کیا گیا اوقاف صدر سیاسی کارکن بھی ہے اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کا سابق بلاک صدر بھی رہ چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت محمد شفیع کے طور پر ہوئی ہے۔ Former PDP Block Prez Arrested in Qazigund

ادھر، پی ڈی پی ترجمان محمد امین ڈار نے محمد شفیع کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی۔ محمد شفیع کے گھر جمعرات دیر شام چھاپہ مار کر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ Pol Activist Auqaf President Arrested in South Kashmir

واضح رہے کہ گزشتہ ہفوں سے جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ دیگر ریاستوں میں بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں انجام دی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل جنوبی کشمیر کے ہی متعدد علماء کرام و مبلغین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وہیں بیروں ریاستوں /مرکزی زیر انتظام خطون میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے ساتھ وابستہ کارکنوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Last Updated : Sep 23, 2022, 11:12 AM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.