کولگام: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے ترقیاتی کمشنر نے آج قصبہ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ مریضوں کو فراہم کی جارہی ادویات کا جائزہ لیا۔ اس دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور سیکشنز کا معائنہ کیا اور ان کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور مقامی بانشدوں سے انہوں نے ملاقاتیں کیں۔
انہوں نے ہسپتال میں موجود ادویات، تشخیصی اور دیگر سہولیات کی دستیابی اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے متعلق عملے اور مریضوں سےدریافت کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی بلال محی الدین نے مریضوں اور تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال کے عملے کی جانب سے کی جانے والی خدمات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔
مزید پڑھیں: DHSK Visits Tral Hospital: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ترال سب ضلع ہسپتال کا دورہ کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہ ضلع ہسپتال میں کئی چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور جلد ہی ان پر کام شروع کیا جائے گا۔ ترقیاتی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان مبارک میں ہسپتال میں بیماروں اور تیمارداروں کے لیے بہتر انتظامات کرنے اور ان کے درپیش مسائل کے حل کرنے کے لیے اچانک دورہ کیا گیا تاکہ حقییت سامنے آسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں مریضوں کی سہولیات کے مزید ٹکٹ کاؤنٹر کھولنے کی ضرورت ہے۔ اس موقعے پر ان کے ہمراہ اے سی آر، سی ایم آر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔