پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج کولگام محمد اشرف ملک نے آج نو برس سے جاری ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنا کر ایک سی آر پی ایف اہلکار کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 دسمبر 2011 کو کولگام میں واقع 18 بٹالین سی آر پی ایف کے کیمپ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین اہلکاروں کی موت واقع ہوئی تھی جن کی شناخت کانسٹبل ایم سومن، پی شبو اور جاوید احمد کے بطور ہوئی تھی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ڈرائیور ایس ڈی مُرلی اور کیس میں مطلوب ملزم سنجے کمار رائے ساکنہ اعظم گڈھ اتر پردیش کے درمیان کسی بات کو لیکر تکرار ہوئی تھی جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جس میں ڈرائیور ایس ڈی مُرلی کے ٹانگ میں بھی گولی لگی اور بعد میں وہ اپنی ٹانگ سے محروم ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس اسٹیشن کولگام میں ایف آئی آر زیر نمبر 271/2011 درج کیا گیا تھا اور آج ضلع کورٹ نے ملزم سنجے کمار رائے کے خلاف فیصلہ سنا کر اسے مجرم قرار دیکر عمر قید کی سزائی۔