ETV Bharat / state

قاضی گنڈ: سڑک حادثے میں سی آر پی ایف افسر زخمی - صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں سڑک حادثے کے دوران ایک سی آر پی ایف آفیسر شدید زخمی ہو گئے۔

قاضی گنڈ: سڑک حادثے میں سی آر پی ایف افسر زخمی

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 2:16 PM IST

کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں جمعرات کو ایک ٹرک اور سی آر پی ایف کی گاڑی کے مابین ٹکر کے نتیجے میں سی آر پی ایف کی 163 بٹالین سے وابستہ انسپکٹر جوشی شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی آفیسر کو فوری طور ایمرجنسی اسپتال قاضی گنڈ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی علاج و معالجے کے بعد سرینگر کے صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ریفر کر دیا۔

ڈاکٹروں کے مطابق آفیسر کے سر میں چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے ان کی حالت کافی نازک ہے۔

حادثے کی نسبت سے پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.