ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو مدد فراہم کرنے کے لئے 'مددگار' کے نام سے شکایات و کووڈ-19 سے متعلق سوالات کے لیے انٹریکٹو وائس رسپانس (IVR) ترتیب دیا ہے۔
کورونا وائرس سے موثر طریقے سے لڑنے کے مقصد کے ساتھ کولگام ضلع انتظامیہ نے ضلع بھر میں ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بلال محی الدین بٹ نے کہا کہ اس نمبر پر ریونیو، جل شکتی، بجلی کے مسائل اور کووڈ-19 سے متعلق عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے 6005955575 رابطہ کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تدارک اور ضلع آفس میں لوگوں کا ہجوم کم کرنے کرنے کے لیے مددگار کے تحت لوگ اپنا کام اسی نمبر پر کال کر افسران تک پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے لوگ اس نمبر کے ذریعہ اپنی شکایات کو ددج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس نمبر پر تمام محکموں کے آفسرز جڑے ہوئے ہیں اور لوگ آسانی سے فون کے ذریعہ اپنی مشکلات کا مداوا کر سکتے ہیں۔