ضلع کولگام میں مہا شیوراتری کی تیاریوں کے حوالے سے آج منی سکریٹریٹ کولگام میں ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس دوران ویسو مائیگرنٹ کیمپ میں مقیم کشمیری پنڈتوں کے وفد اور متعلقہ آفیسرز نے شرکت کی۔
ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ نے آفیسرز کو ہدایت دی کہ مہاشیوراتری کے سلسلے میں کشمیری پنڈتوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ تین مارچ کو کیمپ میں مختلف محکموں کے اسٹال لگائے جائیں گے تاکہ یہ تہوار احسن طریقے سے منعقد ہو۔
اجلاس کے دوران آفیسرز کو ویسو مائیگرنٹ کالونی میں تہوار کے دن پانی اور بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
تقریباً ایک برس بعد کشمیر میں ریل خدمات بحال
مہاشیوراتری کے روز ہندو مذہب سے جڑے لوگ بھگوان شیو کی پوجا کرتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس روز رات کو شیو اور پاروتی کی شادی ہوئی تھی۔