ضلع کے ڈی سی آفس میں ضلع ترقیاتی کشمنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں کٹس تقسیم کیے گیے۔ اس موقے پر محکمہ آئی سی ڈی ایس کے افسران کے علاوہ ضلع کے تمام آشا ورکروں اور آنگن واڈی ورکروں نے شرکت کی۔
غیر رضاکارانہ تنظیم کے ٹرینر وندنا دفتری نے کہا کہ نہ صرف کولگام میں بلکہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں پی پی ای کٹ تقسیم کیے گیے۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کی تعداد مثبت ٹیسٹ میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں آشاورکر آنگن واڑی ورکر پہلے ان سے ملتی ہیں جس کے چلتے ہم نے آشاورکر اور آنگن واڈی ورکران کو کٹس تقیسم کیے گیے۔