کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں پولیس نے حزب المجاہدین کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔کولگام پولیس کے مطابق 2مارچ 2022 کو کولہ پورہ میں عسکریت پسندوں نے ایک پنچ محمد یعقوب ڈار کو ہلاک کیا تھا۔ اس معاملے میں تفتش کے دوران پولیس نے ایک عسکری ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے گرفتاریاں عمل میں لائی ہے۔ گرفتار افراد سے ہتھیار و گولہ بارود ضبط بھی کیا گیا ہے۔Hizb module busted in Kulgam
ایس ایس پی کولگام ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ عسکری ماڈیول پاکستان ہنڈلر پر کام کر رہا تھا۔انہوں نے کہا پاکستان کے اشاروں پر حزب المجاہدین کے ضلع کمانڈر فاروق احمد بٹ نے تین افراد کو ضلع میں پنچوں کی ہلاکت کا کام دیا ہے تاکہ ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو نقصان پہنچایا جائے۔
ایس ایس پی کولگام نے مزید بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے حزب المجاہدین کے 3 معاونین کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کی شناخت ناصر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن سریندو، عادل منظور راتھر ولد منظور احمد راتھر ساکنہاشموجی اور ماجد محمد راتھر ولد غلام محمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے۔گرفتار افراد کے قبضے سے ہتھیار بھی برآمد کیے گیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
پولیس کے مطابق مذکورہ ماڈیول کا تعلق پہلے سے پکڑے گئے عسکریت پسند ماڈیول سے ہے جو11 مارچ کو سرپنچ شبیر احمد میر ولد محمد عبداللہ میر ساکن اودورہ کولگام کے قتل میں ملوث تھے۔پولیس کے مطابق اس کیس کی تفتیش جاری ہے اور تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں اور بازیابیاں بھی متوقع ہیں۔