ETV Bharat / state

غیر ریاستی مزدوروں کا قتل، سیاسی جماعتوں کا رد عمل - کمشیر کی خبریں

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ”معصوم شہریوں پر با ر بار حملوں کی مذمت کرنے کیلئے اب ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردی لواحقین کے ساتھ ہے جن کے دو افراد اپنی روزی روٹی کمانے کےلیے نکلے تھے اور انہیں جرم بے گناہی میں قتل کیا گیا ہے۔

غیر ریاستی مزدوروں کا قتل، سیاسی جماعتوں نے غم کا اظہار کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 10:27 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے لارن گنجی پورہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر سیاسی جماعتوں نے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔

غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت پر سیاسی جماعتیں برہم

پی ڈی پی، نیشنل کانفر نس، اپنی پارٹی اور دیگر سیاسی رہنماوں نے ہلاکتوں کو انسانیت سوز قرار دیا ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ”معصوم شہریوں پر با ر بار حملوں کی مذمت کرنے کیلئے اب ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمدردی لواحقین کے ساتھ ہے جن کے دو افراد اپنی روزی روٹی کمانے کےلیے نکلے تھے اور انہیں جرم بے گناہی میں قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو سرکاری ملازمت سے فارغ کردیا گیا

نیشنل کانفرنس ترجمان نے بھی کولگام میں دو غیر ریاستی مزدوروں کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بتایا مزدورں کا خون بہانے سے کیا حاصل ہو گا۔ انہوں نے بتایا بے گناہوں کا خون بہانا کسی بھی مذہب میں جائز نہیں ہے۔ انہوں نے مہلوکیں کے افراد خانہ کے ساتھ دلی ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

جموں کشمیر اپنی پارٹی او ر سی پی آئی ایم کے محمد یوسف تاریگامی نے بھی ہلاکتوں کی زبردست الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پردیش کانگریس کمیٹی نے ان ہلاکتوں پر کہا کہ انتظامیہ کو ہلاکتوں کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھانے چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.